3 جون سے حکومت نے 18 سال سے ذیادہ سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے ٹوئیٹر پر اپنی ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 3 جون سے 18 سال سے زیادہ کے افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ جلد سے جلد ویکسی نیشن لگوائیں
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کے باعث 2117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 43 افراد جاں بحق ہوگئے
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2117 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
مجموعی ٹیسٹ :-
ملک بھر میں اب تک 13,113,39 ٹیسٹ کیے گئےہیں کل مریضوں کی تعداد مریضوں کی تعداد 921239 ہوگئی ہے۔