محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کے لیے خوشخبری سنا دی

موسم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے محکمہ موسمیات نے منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے

آجکل شہر کا موسم خشک اور گرم ہےگزشتہ تین روز سےشدید گرمی پڑ رہی ہے جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی کہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اس کے ساتھ ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رنجم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب سندھ اور جنوبی وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا

ہم پڑوسی ملک میں امن چاہتے ہیں ، شہباز شریف

شہباز شریف نے آگاہ کیا کہ کل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی بھی شرکت کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس میں ملکی صورتحال اور بجٹ کی صورتحال پر غور ہوگا افغانستان کی صورتحال اور امریکی افواج کے انخلاء کے بارےمیں بات ہوگی

انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی ملک میں امن چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم ایک فورم ہے، یہاں مشاورت اور متفقہ طور پر فیصلے ہوتے ہیں، میری ذاتی کوئی رائے نہیں ہے

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر جاری ہے مگر ڈیڑھ سال کے عرصے میں حکومت نے کیا اقدام کیا؟ کیا اس سے زیادہ کوئی مجرمانہ غفلت ہوسکتی ہے؟ ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفا کیا ہے

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا شکست کھا چکا ہے مگر اب وہ پاکستان میں بیٹھنا چاہتا ہے، اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکا کو اڈے فراہم کیے تو افغانستان سمیت ایران اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو خارجہ کے اصولوں کے بارے میں علم تک نہیں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایکدم بڑی کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوا

کئی علاقوں میں فی کلو برقائلر گوشت کی قیمت 600 روپے سے بھی بڑھ گئی تھی۔تاہم اب قیمت میں کمی آگئی ہے

اس کے علاوہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ کئی پولٹری فارمز میں ایک بیماری پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے مرغیاں مر رہی ہیں، مرغیوں میں اک بیماری وائرل ہوئی جس کے سامنے آنے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے سے تیار شدہ گوشت نہ خریدیں صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروا کر گوشت خریدیں

ایسوسی ایشن نے وجہ بتائی ہے کہ مرغیوں کی شرح اموات زیادہ ہونے کہ وجہ سے بہت سے فارمرز نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے جس کی تصدیق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے کچھ دن پہلے اپنی رپورٹس میں کی تھی اورکہا تھا کہ پولٹری فارمرز کو ان وائرل بیماریوں کی وجہ سے مرغیوں کی کثیر تعداد میں اموات کے باعث بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔،نتیجتاً مارکیٹ میں غیر صحت مند گوشت فروخت ہو رہا ہے

اب اس سب کے بعد ایک ہی دن کے دوران فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ کمی کے بعدبرائلر گوشت کی قیمت 300 روپے سے نیچے آگئی ہے اور برائلر گوشت کی قیمت 270 روپے ہوگئی

امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔

کورونا کیسز میں ایکدم اضافہ ، متعدد افراد جاں بحق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کے باعث دو ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 73 افراد جاں بحق ہوگئے

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2 ہزار 455 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

مجموعی ٹیسٹ :-

ملک بھر میں اب تک 13,113,39 ٹیسٹ کیے گئےہیں کل مریضوں کی تعداد مریضوں کی تعداد 916,239 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد :-

سندھ : 3 لاکھ 15 ہزار 410

پنجاب : 3 لاکھ 38 ہزار 377

خیبر پختونخوا : ایک لاکھ 31 ہزار 775

اسلام آباد : 81 ہزار 007

بلوچستان : 25 ہزار 001

آزاد کشمیر : 19 ہزار 108

گلگت بلتستان : 5 ہزار 561 افراد

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد58 ہزار 857 ہے اور چار ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 680 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 836,702 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

⚫صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں

⚫ کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھی

⚫ دروازے کھڑکیاں کھول دیں

⚫بند کمروں میں اے سی چلاکر مت بیٹھیں

⚫پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

⚫گرم پانی کا استعمال کریں

⚫ہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں

کسی سازش کے نتیجہ میں جہانگیر ترین کو گرفتار کیا گیا توگروپ خاموش نہیں رہے گا، ترین گروپ

جہانگیرترین کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس پر کہا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی

ذرائع کے مطابق کچھ عناصر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرانے کیلیے اثر ورسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔

حکومت کو یہ تجویز دی جارہی ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو گرفتار کر لیا جائے تو حکومت کی ساکھ بہتراور احتساب کا نعرہ سچ ثابت ہوگا اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی سمیت دیگرمسائل سے بھی عوام کی توجہ ہٹائی جا سکتی ہے۔

جبکہ جہانگیر ترین کو وزیراعظم کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پراعتماد ہے، انھوں نے رعایت نہیں مانگی، ان کا مطالبہ ہے تحقیقات شفاف ہونی چاہیے۔

امکان ہے کہ ترین گروپ کے سینئر ارکان کی ملاقات آج ہوگی ان کا موقف ہے جہانگیر ترین تمام مقدموں کا سامنا کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجہ میں انہیں گرفتار کیا گیا توگروپ خاموش نہیں رہے گا۔

صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروا کر گوشت خریدیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

مرغیوں میں اک بیماری وائرل ہوئی جس کے سامنے آنے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے سے تیار شدہ گوشت نہ خریدیں صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروا کر گوشت خریدیں

ایسوسی ایشن نے وجہ بتائی ہے کہ مرغیوں کی شرح اموات زیادہ ہونے کہ وجہ سے بہت سے فارمرز نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے جس کی تصدیق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے کچھ دن پہلے اپنی رپورٹس میں کی تھی اورکہا تھا کہ پولٹری فارمرز کو ان وائرل بیماریوں کی وجہ سے مرغیوں کی کثیر تعداد میں اموات کے باعث بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔،نتیجتاً مارکیٹ میں غیر صحت مند گوشت فروخت ہو رہا ہے

بتایا گیا ہے کہ کچھ لالچی لوگ اپنے مخصوص گاہکوں کو انتہائی کم قیمت پر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کر رہے ہیں، جو کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے

پی ایم اے نے صوبائی حکومتوں کو کہا کہ وہ اپنے اپنے خوراک کے محکموں کو متحرک کریں

جوبائیڈن کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق دوبارہ تحقیقات کا حکم دینے پر امریکا اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے

گزشتہ روز صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا اور چین پر شبہات کا اظہار کیا جس پر امریکا اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

اس سے پہلے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ذمہ دار چین کو ٹھہرایا تھا اور تحقیقات کا اعلان کیا تھا جس پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور وائرس پھیلانے کا الزام امریکہ پر لگایا تھا جب کہ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

اب ایک بار پھر گزشتہ روز جوبائیڈن نے وائرس کے وجود میں آنے کا پتہ لگانے کے لیے انٹیلیجنس ایجنسیز کو ٹاسک دیا جس پر چین نے سخت ردعمل دیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو نہ ہی سچ کی پرواہ ہے اور نہ ہی وائرس کے وجود میں آنے سے متعلق سنجیدہ سائنسی تحقیقات میں دلچسپی ہے، امریکا کا واحد مقصد کورونا وائرس کی وبا کو استعمال کرکے دوسروں کو بدنام کرنا اور سیاسی مقاصد کے تحت الزام لگانا ہے۔

کیاکروناویکسین لگوانے والے تمام افراد جلد جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ؟؟؟

خبر گردش میں ہے کہ کروناویکسین لگوانے والے تمام افراد محض 2 برس میں ہی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے

اس حوالے سے ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا ہے کہ اس خبر میں صداقت نہیں اور یہ تمام افواہیں جھوٹی ہیں۔

ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جن ممالک میں ویکسین لگ چکی ہے وہاں سے کرونا حتم ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ یہ خبر غلط ہے کہ ویکسین لگنے کے دو سال بعد انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے

پاکستانی سائنسدان نے واضح کیا کہ نیورولوجسٹ نے یہ کہا تھا کہ کرونا ویکسین لگانے کے بعد جسم میں دو قسم کی اینٹی باڈیز بنتی ہیں جن میں سے ایک جسم کے لیے فائدہ مند جبکہ دوسری نقصان دہ نہیں ہوتی ہے۔ مگر یہ بیان تو انہوں نے دیا بھی نہیں ہے اور عوام کو ایسی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد دوسری بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے بلکہ اگر ویکسین سے متاثر ہوبھی جائے تب بھی کم نقصان پہنچے گا۔

ڈاکٹر عطاءالرحمان نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کرونا سے بچاؤ ویکسین ضرور لگوالیں

جہانگیرترین کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیار کرلی گئی

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیار کرلی ہے

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف کیسزکی انویسٹی گیشن میں ایک بارپھرتیزی آگئی ہے
جس کے بعد جہانگیرترین اوران کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیارکرلی گئی۔

ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گء

گرفتاری کے لیے ایک بار پھر کیسز کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔

واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، دو بیٹیوں، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر 2 مقدمات درج کیے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اسرائیلی کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کرلیا

گزشتہ روز پاکستان نے غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی تھی اقوام متحدہ نے اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی۔

آج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی قرارداد کو منظور کرلیا گیا،

قراداد میں کہا گیا کہ ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا جو 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری اور حماس کے میزائل حملوں کا جائزہ لے گا اور رپورٹ مرتب کرے گا۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں آزادانہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی قرارداد پیش کی تھی جس کے حق میں 24 ووٹ اور مخالفت میں 9 ووٹ آئے جب کہ بھارت سمیت دیگر 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو مسترد کردیا اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شرمناک فیصلہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل مخالف اقدام کی ایک اور واضح مثال ہے۔

امریکا نے بھی تحقیقاتی کمیشن قرارداد کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں اب تک امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔