دورہ ساؤتھ افریقہ: مڈل آرڈر بیٹسمین سعودشکیل سیریز سے باہر

دورہ ساؤتھ افریقہ: مڈل آرڈر بیٹسمین سعودشکیل سیریز سے باہر

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی سیریز سے باہر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پریکٹس میچ کے دوران سعود شکیل ٹانگ کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ مینیجمنٹ کمیٹی نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سعودشکیل کی جگہ پرآصف علی کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعود شکیل زمبابوے کے خلاف ہونے والی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے تھے مگر اب ان کی شمولیت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر سعود شکیل مکمل طور پر فٹ ہوجاتے ہیں تو انہیں ٹیم میں واپس شامل کر لیا جائے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *