بجلی مہنگی کرنی ہے یا نہیں فیصلہ حکومت کرے گی

بجلی مہنگی کرنی ہے یا نہیں فیصلہ حکومت کرے گی

ذرائع کے مطابق نیپرا ایکٹ ترمیم کے جاری کردہ آرڈیننس سے  حکومت کو بجلی مہنگی کرنے کا اختیار مل گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا ترمیمی ایکٹ جاری کیا گیا جس کے مطابق اب حکومت کے اختیار میں ہو گا کہ وہ سرچارج میں اضافہ کرکے بجلی مہنگی کرے۔ آرڈیننس کے مطابق حکومت بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج عائد کر پائے گی اور حکومت کو یہ بھی اختیار حاصل ہوگا کہ وہ بجلی فی یونٹ پر 1 روپے 40 پیسے تک سرچارج لگا سکے گی۔

نیپرا ترمیمی آرڈیننس کے مطابق وفاقی حکومت کو آنے والے دو سالوں میں بجلی پانچ روپے تک مہنگی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا جس میں عوام کے اوپر سر جارج کی شکل میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

آرڈیننس کی شق کے مطابق حکومت کوبجلی کےینظام سےایک سال میں چودہ سو ارب روپے سالانہ وصول کرنےہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *