All posts by Abid Mushtaq

حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو بجٹ کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں پاکستان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ملک پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اس کے ساتھ ساتھ بجٹ کی منظوری سمیت دیگر سیاسی کاموں پر بحث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت درست سمت میں رواں دواں ہیں۔ ترجمان معیشت میں بہتری کے متعلق پاکستانی قوم کو بریفنگ دیں۔

ذرائع کے مطابق اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ بجٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں پاکستانی قوم کو بڑا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ پہلے ہی اپنے بیان میں کیا چکے ہیں کہ آئندہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں عوام پر ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کا صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بجٹ کو نامنظور کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجٹ کو اسمبلی میں نا منظور کروانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستان میں گرمی کے ڈیرے، ملک کے اہم علاقے میں پارا 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے سبی میں پارا پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقے جیسا کہ موہنجوداڑو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق روہڑی، پڈعیدن اور شہید بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت بالترتیب 39 اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں پارا زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے سامنے لایا جانے والا معاشی اعداد و شمار ناقابل یقین اور قوم کے ساتھ دھوکا ہے: میاں محمد شہباز شریف

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے سامنے لایا جانے والا معاشی اعداد و شمار ناقابل اعتبار ہے اور یہ قوم کے ساتھ بڑا دھوکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ نواز کیا کام کی ایڈوائزری کونسل کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں مسلم لیگ نواز کے مختلف رہنماؤں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار ،مشاہد حسین سید سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ملک کی اس وقت معاشی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا گیا اور سابق وزیر خزانہ کی جانب سے اجلاس میں موجود اراکین کو ملکی معیشت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے عوامی عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے پیش کی گئی مختلف سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے کی جانب سے پیش کردہ معاشی اعداد و شمار ناقابل یقین ہیں اور یہ قوم کے ساتھ بڑا دھوکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کے بعد معاشی غلط بیانی قوم کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو بتانا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی تباہی ملک و قوم پر مسلط کی جا رہی ہے۔ ہم قوم کو سچائی بیان کریں گے تاکہ تاریخ میں گواہی بن سکے اور کل کو کوئی بہانہ نہ بنا سکے۔

میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری اولین کوشش یہ ہے کہ عوامی دشمن بجٹ کسی بھی قیمت پر منظور نہ کیا جائے۔

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں لیکوفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی آئی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو کے حساب سے بیس روپے اضافہ کیا گیا ہے تاہم اب ایل پی جی کی نئی قیمت 110 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں دو سو روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل سیلنڈرز میں نو سو روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافہ زمینی راستے سے ایل پی جی رسد کم ہونے کی صورت میں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان کھوکھر کی جانب سے وزارت پٹرولیم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی پالیسیز پر نظر ثانی کریں۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور میں آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہم ہڑتال کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اہم اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق کویت کی حکومت کی جانب سے کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت گورنمنٹ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دس سال بعد ٹیکنیکل بزنس اور فیملی ویزے کھول دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات کی گئی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستانی سفیر اور کویت کے وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم سے پاکستانیوں کے لیے کویت کا ویزہ بحال کرنے کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحامد کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے مراسلے کو پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید اور کے کویت کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 2011 سے پاکستان اور کویت کے بند شدہ ویزوں کو کھول دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے فیملی اور بزنس ویزا فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے کویت کے ویزے فراہم کیے جائیں گے تاہم دوسرے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کو آن لائن ویزے کے لیے اپلائی کرنے کی سہولت دی جائے گی جس سے وہ کویت کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کویت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات ساتھ دہائیوں پر محیط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے لوگوں کے درمیان محبت اور اعتماد کا بڑا رشتہ موجود ہے۔

اس موقع پر پاکستان کا وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستانی کاروباری افراد اور مختلف خاندانوں کو کویت کے ویزے کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستانی ورکرز کا کویت کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ کویت کا ورک ویزہ بحال ہونے سے پاکستان میں معاشی حالات مزید بہتر ہوں گے۔

فردوس عاشق عوان کی جانب سے بجلی جانے کو ن لیگ کی سازش قرار دے دیا گیا

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی جانب سے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرنے کے دوران بجلی جانے کو مسلم لیگ نواز کی سازش قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ روز فیصل آباد میں موجود تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے ضلعی کونسل ہال میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پریس کانفرنس کر رہی تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران اچانک بجلی جانے کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ نواز کی سازش قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس طرح پریس کانفرنس کے دوران بجلی کا چلے جانا پاکستان مسلم لیگ نواز کی ایک سازش ہے اور اس سازش کے پیچھے مسلم لیگ نون کی باقیات بیٹھی ہوئی ہے۔

ذرائع جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور اس کی باقیات پوری کوشش کر رہی ہے کہ حکومت کی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پچھلے کئی سالوں میں گند پھیلا یا ہے وہ اب کہیں بھی صفائی برداشت نہیں کر سکتے۔ لیکن گند پھیلانے والے سن لیں آپ چاہے بجلی ان کریں یا آف حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان اپنا کام ہر حال میں کرتی رہے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سب جان چکے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔ اپنی حکومتوں کے دوران پاکستان کی سرکاری زمینوں پر قبضہ جمانے والے لوگ اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

سرفراز احمد کو قرنطینہ سے متحدہ عرب امارات بھیجنے کی بجائے گھر بھیج دیا گیا

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد کو آئسولیشن سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر یونائیٹڈ عرب امارات کے سفر کے لئے اجازت نامہ نہیں دیا گیا تھا اور انہیں واپس ہوٹل بھیج دیا گیا تھا تاہم آج بھی اسی بھی انتظامیہ کی جانب سے سرفراز احمد کو ہوٹل سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں موجود سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ 12 افراد کو بھی ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سرفراز احمد اور دیگر 12کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈیکل ایڈوائزری پینل کی ہدایات پر گھر بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزوں کے اجراء میں مزید دیر ہونے کی وجہ سے اور میڈیکل ایڈوائزری کی رائے پر عمل کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے ملنے کے فوراً بعد ان کا پی سی ٹیسٹ کرنے کے بعد میں فورا میں متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔

سندھ میں پکے ڈاکو کچے ڈاکوؤں کو استعمال کر رہے ہیں: حلیم عادل شیخ

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں اس وقت پہلے ڈاکو کچے ڈاکوؤں کو استعمال کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیم عادل خان نے میں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں پچھلے 13سال سے معاشی ڈاکو راج جاری ہے اور اس ڈاکو راج نے اب تک صوبہ سندھ میں سات ہزار سات سو اسی ارب روپے ہڑپ کر لیے ہیں۔

ذراۂع کے مطابق حلیم عادل خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ڈاکوؤں کا مسئلہ پانی کے مسئلہ میں بہہ جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی حکومت کی بقا کے لیے کوششیں کرتے کرتے نیشنل سکیورٹی رسک بن چکی ہے۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شکارپور میں ڈاکو آزاد گھومتے نظر آرہے ہیں وہ بکتر گاڑیوں پر چڑھ چڑھ کر ویڈیو بنا کر حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کچے کے ڈاکو تو بے چارے ہیں جو کہ پکے ڈاکوؤں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں اور پکے ڈاکو کراچی کے بڑے بڑے بنگلوں میں قیام پذیر ہیں۔

سندھ حکومت سے سوال کرتے ہوئ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آپ اپنے بیانات میں کہتے ہیں کہ 8 ڈاکو مارے گئے ہیں۔ اگر ڈاکو مارے گئے ہیں تو ان کی تصاویر دکھائی جائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ ایس ایس پی اور ڈی آئی جی کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعلی سندھ شکارپور کے لیے گئے تو ان کے ساتھ کوئی بھی ایم پی اے یا ایم این اے کیوں نہ تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ آئی جی سندھ کو ہٹا کر اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ بھرتی کرلیں کیونکہ سندھ میں آئی جی حکومت نے سندھ کے تابع ہے۔

پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے علیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ دونوں کو اپنے سے 32 فیصد کم پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔

سابق کپتان سرفراز کو کلیئرنس نہ مل سکی، ایئرپورٹ سے واپس ہوٹل روانہ ہوگئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ایئرپورٹ سے کلیئرنس نہ مل سکی اور انہیں ہوٹل واپس بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز یونائیٹڈ عرب امارات میں کروانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سے مختلف کھلاڑیوں کا پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے یو اے ای روانہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ زیادہ تعداد پاکستانی کھلاڑی اسپیشل فلائٹس کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پہنچ چکے ہیں۔ تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد کو ایئرپورٹ پر کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے واپس ہوٹل بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دس ہزار یو نے آج صبح متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں کلیئرنس نہیں مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ دیگر چار کھلاڑی بھی شامل تھے تاہم انہیں ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کلیئرنس مل گئی اور وہ ابوظہبی کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ میں موجود دس کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ہوٹل واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سمیت باقی کھلاڑی کلیئرنس نہ ملنے تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد پچھلے سات روز سے قرنطینہ میں ہی تھے۔ اب کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے سرفراز احمد کی جانب سے پی سی بھی کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ملنے کے معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے ابوظہبی سپورٹس کونسل سے رابطہ کرلیا ہے۔

پانی کی تقسیم کا معاملہ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبہ پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کے تنازعہ پر بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین کو تعینات کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پاک پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی پیدا شدہ صورتحال کے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر پانی کی نکاسی کا درست ڈیٹا حاصل کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ دونوں صوبوں کے بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین کو تعینات کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ملک بھر کے پارلیمنٹیرینز کو صبح پنجاب کے بیراجوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے پارلیمنٹیرینز آئیں اور دیکھیں کہ پنجاب کے بیراجوں پر پانی کو ڈسچارج کرنے کے طریقے کو کس طرح شفاف بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بھی ہمارے پارلیمنٹیرینز کو اپنے بیراجوں کا دورہ کرنے کی دعوت دے