مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی کردی گئی؟ وجہ جانیے

مریم نواز  کی نیب میں پیشی ملتوی کردی گئی؟ وجہ جانیے

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی آج لاہور نیب میں ہونے والی پیشی کو ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور نیب میں اعلی افسران کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی لاہور نیب میں ہونے والی پیشی ملتوی کری گئی۔

ترجما ن لاہور نیب کے مطابق این سی او سی کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہر قسم کے ہجوم سے پر ہیز کیا جاۓ۔ ان ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مریم نوازکی لاہور نیب میں پیشی کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی پیشی کا اعلان صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئےمناسب وقت میں کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *