شاہد خان آفریدی کی ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ پر تنقید

شاہد خان آفریدی کی ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ پر تنقید

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق مشہور ترین کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جارحانہ بلے باز شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینا حیرت انگیز امر ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگز کا انٹرنیشنل کرکٹ پر اس طرح اثر انداز ہونا بہت افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے بہت سے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ جس کے باعث وہ کھلاڑی پاکستان کے ساتھ ہونے والی سیریز کے دوران ہی انڈین پریمیر لیگ کھیلنے کے لیے روانہ ہو گے تھے۔

یاد رہے کہ کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساوتھ افریقن بورڈ کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران آئی پی ایل کے لیے بھیجنے کے متعلق بیان بہت حد تک درست ہے۔

کرکٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ہر بڑے ملک میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں انٹرنیشنل کرکٹ کی اہمیت کو بہت کم کر دیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *