وزیراعظم عمران خان کے تمام صوبوں کے وزراء اعلی سے ملاقات، وزراء اعلی کی کرونا ایس او پیز کے متعلق بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کے تمام صوبوں کے وزراء اعلی سے ملاقات،  وزراء اعلی کی کرونا ایس او پیز کے متعلق بریفنگ

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی چاروں صوبوں کے وزراء اعلی سے ملاقات کے دوران کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلنے کی شرح اور این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے اور کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چاروں صوبوں کے وزراء کے ساتھ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ کروناویکسینیشن کے لیے تمام تر پہلے سے ہی مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کی یہ کوشش یہ ہوگی کہ پاکستان کے ہر شہری کو کرونا ویکسین لگائی جائے۔

تجارتی اور دیگر معاشی سرگرمیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کا چاروں صوبوں کے وزراء کو کہنا تھا کہ اپنے اپنے صوبوں میں کرونا وائرس کے خلاف این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر یقینی عمل درآمد کروایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چاروں صوبوں کے وزراء کے ساتھ ملاقات مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے قبل کی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *