بچوں کو پستول کا گر سکھانے کے بہانے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

بچوں کو پستول کا گر سکھانے  کے بہانے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ذرائع کے مطابق پولیس نے لاہور سے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو بچوں کو پستول کے گر سکھانے کے بہانے ساتھ لے جاتا تھا اور بچوں کو زیادتی کا شکار بناتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حمزہ نامی ملزم کو علاقے کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ حمزہ نامی ملزم بچوں کو پستول کے گر سکھانے کے بہانے ساتھ لے جایا کرتا تھا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو بنا لیتا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم پستول کے گر سکھانے کے بہانے 10 سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کا چکا ہے اور ان ان کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنا چکا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمز کے خلاف رپورٹ درج کروانے والے شخص کا بھائی اسد بھی حمزہ کی زیادتی کا شکار ہو چکا ہے۔

علاقہ مکین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم حمزہ ایک بار اسد سے زیادتی کر چکا ہے اور دوسری دفعہ زیادتی کرنےکے لیے اسد کے ساتھ زبردستی کر رہا تھا جس پر علاقہ کے لوگوں نے ملزم حمزہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ ملزم حمزہ اور چھوٹے بچوں کی پستول چلاتے ہوئے ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز دن بدن بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور ان کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کریک ڈاؤن جاری ہیں اور جلد از جلد ان درندہ صفت تو لوگوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *