شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ خدا نے خوبصورتی عطا کی ہو اور اس کے ساتھ اگر دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جائے تو انسان کی شخصیت او رحسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔
اچھا اور خوبصورت لباس آپ کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے،میں بچپن سے ہی اچھالباس پہننے کی شوقین ہوں اور آج بھی یہی شوق برقرار ہے
انہوں نے کہا کہ مجھے تمام رنگ اچھے لگتے ہیں لیکن کالا رنگ میرا پسند یدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی بے پناہ مصروفیات ہیں اورجب بھی وقت ملتا ہے تو میں اپنی نیند پوری کرتی ہوں۔