موبائل چوری ہونے پر بلاک کیسے کیا جائے؟ جدید ترین ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا گیا

موبائل چوری ہونے پر بلاک کیسے کیا جائے؟ جدید ترین ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے موبائل چوری ہونے پر آن لائن شکایت درج کرانے کا طریقہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب موبائل چوری ہونے پر پی ٹی اے کو آن لائن شکایت درج کروا کر موبائل کو بلاک کروایا جاسکے گا اور موبائل کے ملنے پر آن لائن ہی ان بلاک بھی کروایا جا سکے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے چوری یا گم شدہ موبائل کی شکایت درج کرانے کا طریقہ کار بتا دیا گیا ہے۔ موبائل چوری ہونے پر پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر موجود فارم کو فل کرکے سبمٹ کروانا ہوگا۔ جس کے بعد چوبیس گھنٹوں کے دوران موبائل فون کو بلاک کر دیا جائے گا۔ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اب کسی کو پولیس اسٹیشن جانے یا ایف آئی آر کٹوانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

ڈائریکٹر آف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور مہران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلے موبائل گم ہونے یا چوری ہونے پر صارفین کو ہیلپ لائن پر کال کرنی پڑتی تھی یا پھر ای میل لکھ کر بھیجی جاتی تھی یا پھر سی پی ایل سی کراچی کے نمبر پر کال کی جاتی تھی۔ مگر اب ایسا خودکار نظام لایا جا چکا ہے جس کی بدولت کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آن لائن کمپلینٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب صارف شکایت درج کرے گا تو اس کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ آن لائن شکایت کے سارے مرحلے مکمل ہونے کے بعد آپ کے دیے گئے نمبر پر تصدیقی میسج موصول ہوگا کے آپ کی شکایت موصول ہو چکی ہے۔

موبائل کو ان بلاک کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ یا چوری ہونے والے موبائل کے مل جانے پر ویب سائٹ پر موجود ان بلاک کے آپشن پر موجود ہدایات پر عمل کرکے موبائل کو 24 گھنٹے کے اندر قابل استعمال بنایا جاسکے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *