پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی گئی

پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی گئی

ذرائع کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چار گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو گیارہ بجے سے تین بجے تک عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیارہ بجے سے پاکستان میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز جیساکہ ٹویٹر فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، ٹیلیگرام اوت یوٹیوب کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جو کہ دوپہر تین بجے تک بند رہیں گے

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ملک میں سوشل میڈیا کی پابندی کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صبح گیارہ سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج صبح گیارہ سے دوپہر تین بجے تک بند رکھنے کا جونہی اعلان کیا گیا ہے اسی وقت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ابھی تک کا حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کو گیارہ سے تین بجے تک بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کر نے کی وجہ تجرباتی بنیادی بھی ہو سکتی ہیں۔

سکیورٹی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پاکستان میں دھرنوں اور مظاہروں کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے بعد جمعۃ المبارک کے موقع پر احتجاج کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *