خاتون ڈرائیور احتجاجی مظاہرین پر برس پڑیں

خاتون ڈرائیور احتجاجی مظاہرین پر برس پڑیں

تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کیے جانے پر ملک بھر میں احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہے ملک بھر میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا اسی کے باعث کئی سڑکیں بلاک بھی کر دی گئیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں آج اک خاتون ڈرائیور آج احتجاجی کارکنان پر برس پڑیں

احتجاجی دھرنے میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی بعض شہریوں کی تو گاڑیاں بھی توڑ دی گئیں۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ خاتون ڈرائیور مظاہرین کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کر رہی ہیں

خاتون نے کہا کہ آپ ہمیں کیسے روک سکتے ہیں ہمیں ہمارے گھر جانا ہےآخر آپ لوگوں کے لیے پریشانی کیوں بنا رہے ہیں۔

کارکنان نے خاتون کو متبادل راستہ اپنانے کو کہا جس کے جواب میں وہ مزید برہم ہوئیں اورکہا کہ مجھے پٹرول کے پیسے دے دو میں وہیں سے چلی جاؤں گی

خاتون نے مزید غصے میں کہا کہ تم مارو بے شک میری گاڑی کا شیشہ توڑ دوایسے لوگوں پر لعنت بھیجنی چاہیے جو لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کریں۔

خاتون نے مذہبی جماعت کے قائدین اور کارکنان پر شدید تنقید بھی کی

خیال رہے کہ مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا حکومتی اقدامات کے بعد بند سڑکیں کھول دی گئیں ٹریفک رواں ہوگئی ہے

قصورمیں پولیس نے آپریشن کیا اور فیروز پور روڈ مین بائی پاس آپریشن کے بعد کھول دیا پتوکی میں بھی پولیس اور مظاہرین جھڑپ کے نتیجے میں ڈی ایس پی ، متعدد ایس ایچ اوز سمیت درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اس احتجاجی مظاہرے میں اک راہیگیر بھی اپنی جان گنوا بیٹھا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *