ماہ رمضان میں کاروباری اوقات کار کے متعلق این سی او سی نے ہدایات جاری کر دیں

ماہ رمضان میں کاروباری اوقات کار کے متعلق این سی او سی نے ہدایات جاری کر دیں

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے ماہ رمضان میں کاروبار کے اوقات کار کے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ماہ رمضان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاروبار سحری سے لے کر شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو آج سے کرونا ایس او پیز پر ہر طریقے سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کروناوائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر پورے ملک میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن لگایا جائے گا اور کاروباری حضرات کو صبح سحری سے لیکر شام 6 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی تاہم ہفتے کے آخری دو روزہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں افطار کے بعد ہوٹلز پر رات 12 بجے تک کھانا کھانے کی ضرورت ہوگی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سسٹم ہفتے میں دو دن بند رکھا جائے گا تاہم سینما گھر اور ہر قسم کے مزارات مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق ٹرانسپورٹ سسٹم کو صرف 50 فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ٹرینوں میں 70 فیصد عوام کے ساتھ سفر کیا جا سکتا ہے رش کو کم کرنے کے لیے مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام طرح کے ثقافتی میلے اور کھیلوں سمیت دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *