پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سےپیپلز پارٹی کو شو کاز نوٹس بھیجا گیا جس کی بناء پر احتجاجاً پارٹی پی ڈی ایم کی طرف سے دیے گئے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہو گی بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی پارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو مسترد کردیا ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس شوکاز نوٹس کی کوئی تُک نہیں تھی پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگنی چاہیے۔ کسی پارٹی کو حق نہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کو ڈکٹیٹ کرے
جو استعفی دینا چاہتے ہیں وہ استعفی دیں مگر اپنا فیصلہ ہم پر مسلط نہ کریں۔کسی کو اس وقت کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا جب کوئی بیرون ملک گیا تھا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اے این پی کے ساتھ ہیں ہمارے دروازے ہر اس پارٹی کے لیے کھلے ہیں جو اس حکومت کو گرانا چاہتی ہےہم اپوزیشن کاکردار ادا کریں گے اور ایک دن بھی حکومت کو آرام سے بیٹھنے نہیں دیں گے جب مسلم لیگ ن حکومت میں تھی ہم نے پارلیمان کو بچایا تھا آج بھی بچائیں گے

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ٹائم بم ہیں، یہ آخری ہتھیار ہیں اور ہم اپنے اس موقف پر قائم ہیں۔ ہمارا استعفی نہ دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ضمنی انتخابات میں حکومت کو ایکسپوز کیا گیا

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں اور ایسی سیاست کی مخالفت کریں گے۔ دوسری جماعتوں کے کہنے پر اگر الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو پاکستان تحریک انصاف تمام سیٹیں جیت جاتی۔ استعفی، لانگ مارچ کو اپوزیشن کرنے سے مشروط کرنے کا نقصان ہوا

انھوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سے اپوزیشن لیڈر کی نشت چھیننے کی کوشش کی مسلم لیگ ن فیصلہ کرے کہ عمران خان کی مخالفت کرنی ہے یا بلاول بھٹو کی؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اصولوں، منشور اور نظریات کے مطابق جمہوریت کی جنگ لڑتی آئی ہے اور کبھی کسی کے خلاف کوئی ذاتی لڑائی نہیں لڑی

پیپلز پارٹی نے اس جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کے عوام کو ایوبی، ضیا اور مشرف کی آمریت سے نجات دلائی ہے اور اب انشاللہ سلیکٹیڈ سے بھی نجات دلائے گی

اگر ہم دوسری جماعتوں کی بات مانتے اور بائیکاٹ کرتے تو یہ نشستیں تحریک انصاف کو ملتیں پاکستان 50فیصد غذائی قلت کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی کی پالیسی نے ہمیشہ غریب کی بات کی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *