تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے

تحریک لبیک رہنما پیر اعجاز اشرفی نے تصدیق کردی ہے تاہم لاہور پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے

تحریک لبیک کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہیں حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے وزیراعظم معاہدے کی پاسداری کریں اور لانگ مارچ ضرور ہو گا کارکنان اپنے حونصلے بلند رکھیں

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق انہیں پیر کی دوپہر کو اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے لاہور میں سعد رضوی ایک نماز جنازہ پڑھانے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیاتاہم دوسری طرف لاہور پولیس نے ابھی تک ان کی گرفتارکی تصدیق نہیں کی ہے۔

ترجمان لاہور نےکہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ کوئی گرفتاری ہوئی ہے۔ اگر اس طرح کا کوئی معاملہ ہوتا ہے تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا‘

واضح رہے کہ سعد حسین رضوی نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا اور اس صورت میں ناموس رسالت ﷺ مارچ کا اعلان کیا تھا اب حکومت نے فرانسیسی سفیر کے حوالے سے ان وعدوں سے انحراف کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان فرانس سے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گا

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ 16 نومبر 2020 کو معاہدہ کیا تھا جس میں فرانسیسی سفیر کا بائیکاٹ کرنا تھا اب اگر معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو مارچ کا آغاز ہوگا

خیال رہے کہ سعد حسین رضوی کو ان کے والد نے تحریک لبیک پاکستان کا سربراہ مقرر کیا تھا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *