بجلی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں وفاقی حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کر دیا گیا

بجلی کی قیمت بڑھے گی یا نہیں وفاقی حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے سے روک دیا گیا ہے اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مشیر برائے پاور کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کے بڑھانے کے متعلق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بات ہوئی ہے انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے منع کر دیا ہے لہذا اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے پاور تابش گوہر سے سوال پوچھا گیا کہ آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جاچکی تھی اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟

سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے متعلق وزیراعظم پاکستان سے بات چیت ہوچکی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاور ڈویژن کو پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا ہے۔

ایک دوسرے سوال میں ان سے پوچھا گیا کہ اگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے تو گردشی قرض میں کس طرح کمی واقع آئے گی؟

اس سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم برائے پاور تابش گوہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید آئی پی پیز کو سامنے رکھتے ہوئے بجلی معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی تاکہ گردشی قرض کو کم کیا جا سکے اور بہت جلد نئی پاور پولیسی کو کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔ تاکہ گردشی قرضے کو کم کیا جا سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *