سعید غنی سے محکمہ تعلیم کی وزارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا

سعید غنی سے محکمہ تعلیم کی وزارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے محکمہ تعلیم کی وزارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کی مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سعید غنی سے وزیر تعلیم کا عہدہ واپس لینے کی وجہ محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹروں کے احتجاج اور اس کا طول پکڑجانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ وزیر تعلیم کا عہدہ وزیر اعلی سندھ کے مشیرمرتضیٰ وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے سپرد کیا جائے گا۔

ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی کابینہ میں بہت بڑی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بہت سے نئے وزرا کو شامل کرنے کا امکان ہے اور بیشتر پرانے وزراء سے قلمدان واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے گزشتہ چند سالوں سے اس عہدے پر کام کر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت ان کے کام سے کچھ زیادہ مطمئن نہیں ہے جس کے باعث وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے محکمہ تعلیم کی وزارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *