میٹھا خیل میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی کو قتل کر دیا

میٹھا خیل میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی کو قتل کر دیا

ذرائع کے مطابق میٹھا خیل کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے مقامی صحافی وسیم عالم کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی صحافی وسیم عالم کے قتل کا واقعہ میٹھا خیل میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد مقامی صحافی کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قاتلوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

مقامی صحافی وسیم عالم کے ورثاء کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ صحافی وسیم عالم کے بھائی اور بیوی کا کہنا ہے کہ وسیم عالم کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی کبھی کسی نے ان کو دھمکی دی۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی صحافی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہو۔ ہر سال اکثراوقات اس طرح کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *