مسلم لیگ نواز جیتی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے: فواد چوہدری

مسلم لیگ نواز جیتی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے:  فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا۔ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن پاکستان مسلم لیگ نواز جیتی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے۔

وفاقی وزیر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کوئی نظریاتی جماعت نہیں ہے اور نہ ہی نواز شریف کوئی نظریہ رکھتے ہیں۔ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفادات ٹولا بن جاتا ہے اور مفاداتی ٹولے کے ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے نہ کہ کے مسلم لیگ ن جیتی ہے۔ ہارنے کی کچھ وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی ممبران کو اکثر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جمہوریت کی آس امید عمران خان ہے ان کے قد کاٹھ کا کوئی بھی لیڈر نہ ہے اور نہ ہی ہو سکے گا۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو لیڈر سمجھنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ مارنے کے مترادف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو اپنی صفوں کو سیدھا کرنا ہوگا۔ ملک پاکستان کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے ساتھ منسلک ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *