ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے ڈسکہ الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ سلیکٹڈ نیازی اب گھر جاؤ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ الیکشن این اے 75 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی زندہ باد قوم نے چور مافیاز سے بدلہ لے لیا ہے۔ ڈسکہ کی عوام بہادر اور دلیر ہے۔ اس قوم نے شہباز شریف اور نواز شریف کی خدمات اور حب الوطنی کو سامنے رکھتے ہوئے شیر کے نشان پر مہر لگائی۔
حمزہ شہباز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈسکہ کی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے پاکستان میں ووٹ چوروں اور پریزائیڈنگ آفیسرز کے اغوا کاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے اب وزیراعظم کے گھر جانے کا وقت قریب ہے۔
مسلم لیگ نواز کے رہنما کا حمزہ شہباز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عوام نے معیشت، روزگار اور اسٹیٹ بینک کو کھا جانے والوں کو ریجکٹ کر دیا ہے۔ ڈسکہ کی قوم کی جانب سے لائی گئی تبدیلی پورے پاکستان میں تبدیلی لانے کا باعث بنے گی۔