دیرینہ دشمنی یا کچھ اور ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا

دیرینہ دشمنی  یا کچھ اور ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق شانگلہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرتے ہوئےایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ظلم و ستم کا یہ واقعہ شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔ یہ چار افراد باپ اور تین بیٹے تھے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں جب کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پورن اسپتال منتقل کروایا جا رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام تر علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو پکڑنے کے لئے ہمہ تن کوشش کی جا رہی ہیں۔

دوسری طرف پولیس حکام کی جانب سے قتل کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ چار قتل درینہ دشمنی کے سبب ہوۓ معلوم ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں ظلم و ستم کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ قتل کرنے کے روز نئے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ کہیں قتل درینہ دشمنی کے سبب ہو رہا ہے تو کہیں عزت و آبرو کی خاطر انسان کو قتل کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *