ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کردیا جس کے مطابق 1500 سے زائد اشیاء رعایت دی جاۓ گی 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہو گا جبکہ دالیں کھجوریں، چاول، مشروبات بھی رعایتی قیمتوں پر ملیں گی

بتایا جارہا ہے کہ رمضان پیکج کا آغاز ملک بھر سے 4 ہزار 881 یوٹیلیٹی اسٹورز پر آج سےہوگیاہے جس کے تحت 19 عوام کو 19 ضروری اشیاء پر رعایت دی جاۓ گی جس کی مالیے 7 ارب 80 کروڑ روپے ہو گی

گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ اس پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا، چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، جب کہ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے، دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو، کھجوریں فی کلو 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی گئی

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 7 ارب کی لاگت سے 313 سہولت رمضان بازار قائم کیے جائیں گے

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی دستیابی کی کمی نہیں ہونی چاہیے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *