پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو جلا دیا

پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو جلا دیا

ذرائع کے مطابق پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا زندہ جلانے کی وجہ شوہر کا دوسری بیوی کو زیادہ وقت دینا تھا جس وجہ سے خاتون نے جلن میں انتقام لینے کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک ہےخاتون کا 80 فیصد تک جسم جھلس چکا ہے

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کی البدر سوسائٹی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلا دیاپولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے

زخمی ہونے والی خاتون کا نام بشیرا بی بی ہے ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے ذرائع کے مطابق اس لڑکی کو اک سوتن نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کی کوشش کی تھی۔

40 سالہ زاہدہ نامی خاتون کی شادی 2019 میں ہوئی تھی حال ہی میں اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی اس نے دوسری شادی 22 سالہ بشیرا بی بی سے کی تھی اور زیادہ وقت اسے دیتا تھا جس پر پہلی بیوی اپنی سوتن سے جلتی تھی اور اسی وجہ سے ان کے گھر میں لڑائی جھگڑے بھی چل رہے تھے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زاہدہ نے اپنی سوتن کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

پولیس نے ملزم اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *