حکومت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کردی

حکومت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کردی

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 15روپے فی کلو چینی پر سبسڈی دے رہی ہے

انہوں نے بتایا کہ اب سے صوبے بھر میں 85روپے فی کلو چینی ملے گی عدالت کےبار بار کہنے پر حکومت نے خود چینی کی قیمت مقرر کی ہےانہوں نے کہا کہ ہم  پوری کوشش کریں گے کہ چینی مقرر کردہ قیمت میں ملے۔

جہانگیر ترین کے متعلق انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پر نہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں کسی کو ٹارگٹ کو کیا گیا ہو،جس کسی کو لگتا ہے اسکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے وہ عدالت جائے، سوالات کا مطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ہوگیا کسی اپنے سے سوال کرنا تکلیف دہ عمل ہوتا ہے وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو،

خیال رہے گزشتہ روز عدالت نے چینی انتہائی سستی کرنے کا حکم دیا تھاعدالت نے چینی کی نئی قمیت مقرر کی تھی لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو حکم دیا تھا کہ رمضان میں فی کلو چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کی جاے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *