ووٹرز بلا خوف پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالیں: چیف الیکشن کمشنر

ووٹرز بلا خوف پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالیں: چیف الیکشن کمشنر

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ووٹرز بنا کسی ڈر کے پولنگ اسٹیشن جا کر اپنا ووٹ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سازگار ماحول بنایا گیا ہے کہ انتخابات غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہو جائیں گے۔ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ووٹرز بلاخوف پولنگ اسٹیشنز پر جائیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان الیکشن کمیشن آفس اور پنجاب الیکشن کمیشن آفس میں کنٹرول روم 24 گھنٹے متحرک ہیں۔ پولنگ کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ اگر پیش آتا ہے تو کنٹرول روم کے دیے گئے نمبر پر اطلاع دی جائے گی۔

پریذائیڈنگ آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ فارم 45 پر تمام پولنگ ایجنٹس کے دستخط لے کر انہیں ایک کاپی ضرور فراہم کریں اور فارم 45 کی ایک کاپی ریٹرننگ آفیسر کو واٹس ایپ پر بھیجیں اور امیدواروں کے تمام ایجنٹس کو فارم 45 کی کاپی دیئے بغیر پولنگ اسٹیشن سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *