کراچی:14 سالہ لڑکی کے ساتھ 4 ملزمان کی زیادتی

کراچی:14 سالہ لڑکی کے ساتھ 4 ملزمان کی زیادتی

ذرائع کے مطابق ایک اور حوا کی بیٹی کو حوس کے پجاریوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 14 سالہ بچی کو 4 ملزمان کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں ابھی تک کوئی مدعی سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے کارروائی کرتے ہوئے چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کرائے گئے ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی تک زیادتی کا شکار لڑکی یا اس کے گھر والوں میں سے کسی نے بھی پولیس سے رابطہ نہیں کیا جس کے باعث پولیس کی جانب سے علاقے کے لوگوں کو تھانے میں طلب کر لیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی سے ایک ملزم شادی کا وعدہ کر چکا تھا جبکہ ملزم کا ایک رشتہ دار لڑکی کو فون پر تنگ بھی کیا کرتا تھا۔ ملزم نے تین رشتہ داروں کو ساتھ لے کر لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا شکار کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی خوف میں مبتلا ہے اور وہ پولیس کے پاس جانے سے ڈرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے مزید گہری کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جب کہ زیادتی کرنے والے ملزمان کافی عرصے بعد پکڑے جاتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *