بجلی مہنگی ہو گی حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی

بجلی مہنگی ہو گی حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2021 کہ اگلے تین مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 97 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سال 2021 میں ٹیکس وصولی کی رقم 46 سو ارب روپے رہے گی۔

زرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر کے رواں سال ٹیکس وصولی کی رقم 450 ارب روپےسے بڑھا کر 511ارب روپے تک کر جائے گی جب کے آنے والے سال میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 600 ارب روپےسے زیادہ رقم وصول کی جائے گی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آنے والے سال میں 13 سے 14 سو ارب روپے کے مزید ٹیکس لگائے جائیں گے یا پھر موجودہ ٹیکس وصولی کی رقم بڑھا دی جائے گی۔

پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ اگلے سال کا بجٹ لگ بھگ 7 ہزار 700 ارب روپے تک بڑھا دیا جاۓ گا۔

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ اگلے سال قرض کی رقم اور قرض کی رقم پر سود کی ادائیگیوں میں 31 سو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ اگلے سال ترقیاتی پروگراموں کے لیے 627 ارب روپے کی کثیر رقم مختص کی جائے گی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کی شرح تین فیصد بڑھا دی جائے گی جب کے کھانے پینے کی اشیا ادویات اور تعلیمی ایشیا پر ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *