سینئر صحافی صابر شاکر نےانکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور انکے بیٹے پر پرچہ درج کر دیا گیا ہے ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہےاور جہانگیر ترین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر کی تردید پر شہلا رضا نے ٹوئیٹ کرکے ڈیلیٹ کر دیا لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ بھی نہیں ہے بلکہ یہ سب کچھ سوچ سمجھ کر کیا گیا۔ جہانگیر ترین اکیلے نہیں ہیں وہ جب بھی جائیں گے پورے کا پورا گروپ لے کر جائیں گے۔جن میں کچھ وزیر بھی شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے مفادات کا تحفظ تو کرنا ہی ہے جہانگیر ترین کے پاس ایک آپشن بچا ہے کہ وہ اب اپنی منزل طے کرلیں اور میری اطلاعات کے مطابق وہ یہ کر بھی رہے ہیں۔
صابر شاکر نے کہا کہ اب معاملات کھل کر سامنے کب آئیں گے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا تاہم انہوں نے ایک کارڈ کھیل دیا ہے
انہوں نے پیشن گوئی کی کہ ہوسکتا ہے جہانگیر ترین کو بھی اطلاع مل چکی ہوں کہ آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اک پروگرام میں گفتگو کے دوران عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایک اہم وفاقی وزیر سمیت نے جہانگیر ترین کےساتھ انکی پیشی کے موقع پر ساتھ جانے کا اصرار کیا لیکن جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے اراکین کو ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا یہ وفاقی وزیر عمران خان کے بہت قریب ہیں