تحریک انصاف کو بڑا جھٹکالگ گیا ہے ایک وقت تھا کہ پی ٹی آئی دوسروں کی وکٹیں گراتی تھی اور اب ان کی اپنی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں یہ بھی وقت تھا کہ جب دوسری جماعتوں کے رہنما پی ٹی آئی میں جانا چاہتے تھے مگر اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو ساتھ ملا کر میدان مارلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حاجی مظفر شجرہ کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔کہا جارہا ہےکہ مریم نواز جب کراچی آئیں گی تو مظفر شجرہ باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے
خیال رہے کہ گزشتہ روز منیر احمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اسی طرح 10 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوۓ تھے
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین بھی پارٹی سے دلبرداشتہ نظر آرہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرس میں کہا تھا پانچ رکنی ٹولے نے عمران خان سے الگ گیا ۔۔۔ دوست ہوں دوست رہنے دیں