اپنے مؤقف پر قائم ہوں ، جاوید لطیف ایک بار پھر میدان میں آگئے

اپنے مؤقف پر قائم ہوں ، جاوید لطیف ایک بار پھر میدان میں آگئے

ذرائع کے مطابق چند روز قبل میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ نے تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا لیکن اگر خدانخواستہ مریم نواز کو کچھ ہوا تو پھر پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے جس پرانکے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا انہوں نے مقدمے کو چیلنج کیا تھا آج انکے کیس کی سماعت ہوئی اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں کسی اور ملک کی شہریت لے لیں جو آدمی ملک کے خلاف بات کرے گا اس کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہےخدا کا خوف کریں ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں ، ہماری حب الوطنی ،حب الوطنی ہے یا حب الشخصیت ہے ؟ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام مسل کے رکھ دیں گے ، کیوں کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام نہیں چھوڑیں گے۔

اس کے بعد ن لیگ کے میاں جاوید لطیف نے اپنی درخواست واپس لے لی اور کہا ہے کہ اپنے موقف پر قائم ہوں اگر غلط ہوتا تو بیان واپس لے لیتا 73 سالوں سے غداری کے لقب دیے جارہے ہیں جو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں ان کو سوچنا چاہیئے ایسے پالیسیاں ہی نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کے باوجود کہا جارہاہے کہ اندرونی حالات درست نہیں بے نظیر بھٹو کے کہنے کے باوجود کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے ریاست نے کچھ نہیں کیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *