عثمان بزدار کے مشیر اپنی ہی حکومت کے خلاف بول اٹھے

عثمان بزدار کے مشیر اپنی ہی حکومت کے خلاف بول اٹھے

عثمان بزدار کے مشیر عبدالحئی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ لوگ بہت پریشان ہیں کرپشن عروج پر ہے بغیر پیسے کے کوئی کام نہیں ہو رہا عمران خان سے بہت امیدیں تھیں اب بھی عمران آخری امید ہیں لوگ رو رہے ہیں کیونکہ وہ پریشان ہیں آج یہ وقت ہے کہ ملک کی سمت کا تعین نہیں

اس سے قبل غلام سرور نے بھی اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوۓ کہا تھا کہ کابینہ میں ہو کر بھی بے بس ہوں وہاں ہماری بات نہیں سنی جاتی کابینہ میں بھی بزنس مین کی بات سنی جاتی یے حکومت نے اڑھائی سال سے زراعت کو ریلیف نہیں دیا امپورٹڈ گندم کی قیمت 2400 روپے فی من ہے زمیندار کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے

محمد فاروق اعظم ملک نے بھی پرشکوہ انداز میں کہا تھا کہ محکمہ زراعت کے افسران کام کریں یا نہ کریں ہمارا فون تو اٹھا لیا کریں دفتر جائیں تو وہ سلوک کیا جاتا ہے کہ جیسے اسمبلی ابھی ختم ہونے والی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *