مختلف شہروں کے چالیس علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورت حال نافذ

مختلف شہروں کے چالیس علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورت حال نافذ

کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے اور عوام کا پیچھا چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہزاروں افراد اس کا شکار ہو کر زندگی موت کی جنگ لڑ رہے ہیں

اطلاعات کےمطابق پنجاب میں برطانوی طرز کا وائرس داخل ہو چکا ہے اور بے حد خطرناک ہے جس کے بعد شہروں کے 40 سے زائد علاقوں میں لاک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا گیا ہے آج رات سے لاک ڈاؤن کے علاقوں میں مارکیٹس بند کردی جائیں گی

لاہور کے 16 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا گجرات کے 17 اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے شام کو دکانیں نہیں کھولی جائیں گی جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کا بھی تعین کر دیا گیا ہے تعلیمی اداروں کی بندش میں بھی توسیع کر دی گئی ہے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند ہوں گی پنجاب کے تمام کاروباری مراکز پیر سے شام 6 بجے تک بند کر دیے جائیں گے دفاتر میں صرف 50 فیصد لوگ کام کریں گے سب سے ذیادہ متاثر شادی ہال مزار دکانیں درگاہیں اور کمیونٹی سینٹر ہوں گے

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کی بندش میں بھی اضافہ کیا گیا ہے پہلی سے آٹھویں جماعت جماعت کے تعلیمی ادارے عید تک بند رہیں گے جبکہ امتحانات کے شیڈول میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا وہ مقررہ وقت پر ہوں گے ۔۔۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *