ملتان : اپنی ہی قبر کھود کر پراسرار کام کرنے والا شخص گرفتار

ملتان : اپنی ہی قبر کھود کر پراسرار کام کرنے والا شخص گرفتار

ذرائع کے مطابق ملتان میں اپنی قبر کھودنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ملتان میں ایک شخص اپنی قبر خود کھود کر وہاں چلا کاٹ رہا تھا جس پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا اس شخص کا تعلق شجاع آباد کے علاقے سکندرآباد سے تھا

تفصیلات کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے پولیس کو مطلع کیا کہ قبرستان میں اک شخص جس کا نام ملک سلیم بتایا جاتا ہے قبر کھود کر تین روز سے کوئی چلا کاٹ رہا تھا۔

اسکی پراسرار حرکت پر علاقے والوں نے پولیس کو شکایت لگائی تو فوری طور پر سلیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سلیم نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ آخرت کی تیاری کر رہا تھا جس پر گورکن نے انکے بیان کی تصدیق کردی اور بتایا کہ وہ قبر ملک سلیم نے عبادت کے لیے کھدائی تھی کھدوائی کے پیچھے کا مقصد محض آخرت کی تیاری کرنا تھا مزید بتایا گیا کہ وہاں پر جائے نماز بھی رکھی گئی تھی اور وہاں بیٹھ کر سلیم نماز پڑھتے تھے۔ جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا

ملک سلیم سکندرآباد بوائز ہائی سکول میں ملازمت کرتے تھے

خیال رہے کہ عالم دین مفتی زبیر نے اک پروگرام میں بتایا تھا کہ انتقال سے پہلے اپنی قبر کھدوانا، دین اسلام کے منافی اقدام ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *