” اپنا بیان واپس لیں ورنہ کم از کم آج سے آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں” اداکارہ

” اپنا بیان واپس لیں ورنہ کم از کم آج سے آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں” اداکارہ

چند دن قبل وزیراعظم عمران خان نے اک بیان میں کہا کہ جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی واقعات بڑھیں گے جس کے بعد بحث و مباحثہ شروع ہو گیا

وزیراعظم پر تنقید میں شوبز اداکار بھی پیچھے نہ رہے اور آمنہ الیاس نے اک ویڈیو میں کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ مہربانی فرما کر اپنی بات کی وضاحت کریں بھینسیں , مرغیوں. ڈولفن , گھوڑے , کتے , بلیاں اور بچے ان کی رہنمائی کریں کہ کیسے فحش نہ ہوں . جتنا فوکس آپ نے فحاشی پر کیا ہے اگر اس کا 50% بھی قانون پر کریں گے تو فرق پڑے گا جناح اور بھٹو کے بعد صرف آپ ہی وہ وزیراعظم ہیں جس کی بات پورا پاکستان سنتا ہے

آپ نے کہا ارتغل دیکھو پورے پاکستان نے دیکھا آپ نے کہا فلاں کتاب پڑھو پورے پاکستان نے پڑھی آپ کےاس بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے آپ کب احساس کریں گے مجھے لگتا تھا کہ آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح غیرزمہ دار نہیں ہیں اس لیے ووٹ دیا تھا آپ کو ویسے بھی یوٹرن لینے کا شوق ہے

اداکارہ نے التجائیہ انداز میں کہا کہ براۓ مہربانی آپ اپنا بیان واپس لیں ورنہ کم از کم آج سے آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمائما نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوے ردعمل دیا تھا کہ “ذمہ داری مردوں پر ہے ” امید کرتی ہوں عمران خان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے کیونکہ جس عمران خان کو میں جانتی ہوں وہ تو ہمیشہ کہتے تھے کہ پردہ عورتوں پر نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیئے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *