عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کردی

عدالت نے چینی کی نئی قیمت مقرر کردی

عدالت کے حکم کے مطابق چینی انتہائی سستی ہو گئی ہے عدالت نے چینی کی نئی قمیت مقرر کر دی نئی قیمت کے بعد چینی نہایت سستی ہو گئی لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو حکم دیا ہے کہ رمضان میں فی کلو چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کی جاۓ

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جمیل نے شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی شوگر ملز کا موقف تھا کہ حکومت غیرقانونی طریقہ اپنا کر شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید رہی ہے ہم رمضان میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو کے حساب سے دینے کو تیار ہیں جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ رمضان میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہو گی اور شوگر ملز کے پاس 20 لاکھ ٹن چینی موجود ہے

جس کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا کہ رمضان میں شوگر ملز ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی فراہم کریں گی اور قیمت 80 روپے فی کلو ہو گی کین کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں

جس کے بعد اب ایف آئی اے اور دس بڑے گروپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چینی کے بڑے ڈیلرز کے گوداموں اور دفاتر پر چھاپے مارکر اہم ریکارڈ قبضے میں لیا تھا ایف آئی اے نے چینی کی قیمت بڑھانے والے ملزمان پکڑ لیے گرفتار کرنے والے افراد کی کل تعداد 7 ہو گئی ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ شوگر مافیا نے کمائی چھپانے کیلیے سینکڑوں خفیہ اور جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چینی سٹا مافیہ کے خلاف سخت ایکشن لے لیا اور سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کیلئے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے عمران خان نےون ونڈو قانون کی منظوری دے دی جس کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ اب کوئی سٹے باز نہیں بچے گا اور عوام کو چینی سستے داموں ملے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *