آئی ایم ایف نے پاکستان کو ضروری تجاویز پیش کردیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کو  ضروری تجاویز پیش کردیں

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 2022 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ضروری تجاویز پیش کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کو 2022 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کو مزید بڑھانا ہوگا اور ٹیکس اصلاحات میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح1.5 فیصد اور مہنگائی کی شرح کا 8.7 فیصد رہنا متوقع ہے۔

رپورٹ میں دی گئی تفصیلات کے مطابق رواں سال بجٹ خسارہ 7.1 فیصد جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے مزید یہ کہ رواں سال قرضوں اور واجبات کی ادائیگی کی شرح جی ڈی پی کے 92.9 فیصد رہنے کے امکان ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر14.4 ارب ڈالرز رہیں گے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کو تجویز پیش کی گئی ہے پاکستان کو سیل ٹیکس اور انکم ٹیکس کی اصلاحات کو نافذ کرکے مزید بہتری لانا ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مانیٹرنگ پالیسی قابل تعریف ہے البتہ ڈالر کا مارکیٹ ریٹ بہت ضروری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے معمولی وقت میں اقدامات کرکے توانائی کے شعبے کی واجبات پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *