برطانیہ کے شہزادہ فلپ انتقال کرگئے شاہی خاندان نے تصدیق کردی
بتایا جارہا ہے کہ شہزادہ فلپ کچھ عرصہ سے بیمار تھے آج صبح کے وقت ان کا انتقال ہوگیا انکی عمر 99 سال تھی
شہزادہ فلپ نے دی رائفلز کے کرنل ان چیف ‘ کا اپنا عہدہ بیٹی کمیلہ کے حوالے کردیا تھا
شہزادہ فلپ بہت چھوٹے تھے جب انکے خاندان کو جلا وطن کر دیا گیا تھا انہوں نے تعلیم فرانس اور جرمنی میں حاصل کی جس کے بعد 1939 میں برطانوی نیوی میں شمولیت حاصل کی اور 1947 میں کوئن الیزبیتھ کے ساتھ شادی کرلی جس کے بعد وہ اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے تھےشہزادہ فلپ کے کردار پر بہت سارے فلمی کردار نبھائے جا چکے ہیں شہزادہ فلپ ماحولیات سمیت مختلف معاملوں پر کتابیں بھی لکھ چکے ہیں