فراش ٹاؤن منصوبے میں دو ہزار غریب لوگوں کو فلیٹس دیے جائیں گے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب میں وزیر اعظم کا خطاب

فراش ٹاؤن منصوبے میں دو ہزار غریب لوگوں کو فلیٹس  دیے جائیں گے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب میں وزیر اعظم کا خطاب

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ایسے قرضے لیے جن کی ادائیگی کے بعد بھی قرض مزید بڑھتے ہی جا رہا ہے۔

نیا پاکستان کی ابتدائی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایسے بینک ہیں جنہیں جھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی مگر اب بھی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ بینک سے چھوٹے قرضے لینے میں ابھی بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کرتار پور راہداری کی تعمیر کے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کی جانب سے کرتار پور منصوبے کی تکمیل وقت پر کی گئی امید ہے کہ فراش ٹاون منصوبے کی تکمیل بھی وقت پر پوری ہو جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فراش ٹاؤن منصوبے میں دو ہزار ایسے خوش قسمت لوگ ہوں گے جنہیں فلیٹس دیے جائیں گے۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے کبھی اس طرح کے گھر کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہوگا۔ لوگوں کے پاس پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے کچی آبادیوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ہماری حکومت کا خواب ہے کہ کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی پکے مکانوں کے جیسے مالکانہ حقوق دیے جائیں۔

گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں ڈھائی سال کے اندر بیس ہزار ارب روپے قرضہ واپس کیا گیا تھا مگر ہمارے دور حکومت میں ڈھائی سال کے اندر 35 ہزار ارب روپے قرض واپس کر دیا گیا ہے۔ بد قسمتی یہ ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے قرض ایسے لیے تھے کہ جن کی ادائیگی کے بعد بھی وہ کم نہیں ہوتے بلکہ بڑھتے جا رہے ہیں۔ پندرہ ہزار ارب روپے اضافی قرض جو ہماری حکومت نے واپس کیا ہے اگر یہی ملک پاکستان پر خرچ ہوتا تو خود سوچئے کہ آج حالات کیسے ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملک پاکستان میں پیسے کی بہت کمی ہے کوشش ہے کہ بہت سارا پیسہ ملک پاکستان میں آئے۔ نیا پاکستان منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے اس میں 30 انڈسٹریاں شامل ہیں۔ پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری اس وقت ٹاپ پر ہے۔ پچھلے مہینے سیمنٹ کی پوری تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *