بلاول بھٹو کا شادی کے متعلق اہم بیان

بلاول بھٹو کا شادی کے متعلق اہم بیان

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا انہوں نے بتا دیا کہ وہ کیسی اور کہاں کی لڑکی سے شادی کے خواہاں ہیں

ذرائع کے مطابق مہوش حیات نے اپنے اک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں بلاول بھٹو سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا تاہم اب بلاول بھٹو نے بھی اپنی شادی سے متعلق وضاحت کر دی ہے کہ وہ کہاں کی لڑکی سے شادی کریں گے

اک پروگرام میں گفتگو کے دوران ان سے شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا جس پہ انہوں نے بتایا کہ انہیں سن کر اچھا لگا کہ ان کی شادی پاکستان میں اک موضوع بن گئی ہے اپنی بہنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ والدہ کی شہادت کے بعد سے انہوں نے اور ان کی بہنوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ شادی کریں گے یا گھر میں خوشیاں آئیں گی شادی ایک ایسا معاملہ ہے جس میں والدہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے لیکن اب والدہ حیات نہیں ہے لہذا یہ مشکل مرحلہ ہے

شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب شادی ہوئی تو سب کو معلوم ہو جائے گا ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے مغربی لڑکی سے یا مشرقی لڑکی سے ؟
تو انہوں نے ہنستے ہوے کہا کہ ان کی زندگی میں آنے والی لڑکی کو بہت سی قربانیاں دینا پڑیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ بھلے مغربی لڑکی میں خوبیاں ذیادہ ہیں لیکن وہ مشرقی لڑکی کے متعلق سوچتے ہیں انہوں نے اپنی والدہ کے متعلق بتایا کہ ان کی والدہ انہیں ہمیشہ خود پڑھاتی تھیں جمعہ کو قرآن پاک بھی ساتھ پڑھاتی تھیں تب یہ دن برے لگتے تھے جب والدہ کو شہید کیا گیا تو وہ یونیورسٹی میں نئے نئے داخل ہوئے تھے

انہوں نے اپنی والدہ کا قول دہرایا کہ انہوں نے سیاست کو اس لیے منتخب کیا کہ سیاست نے انہیں منتخب کیا اگر انہیں وزیراعظم منتخب کیا گیا تو وہ سب سے پہلے ملک سے غربت ختم کریں گے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *