کوہاٹ: ننھی بچی حریم کے قتل کیس میں نیا موڑ، بچی کے قتل میں ملوث ایک خاتون گرفتار

کوہاٹ: ننھی بچی حریم کے قتل کیس میں نیا موڑ،   بچی کے قتل میں ملوث ایک خاتون گرفتار

ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں چند روز قبل قیامت ڈھا دینے والا واقعہ سامنے آیا تھا جب کسی نے چھوٹی سی بچی حریم کو قتل کر دیا تھا۔ ننھی بچی حریم کے قتل کیس میں ایک نیا موڑ تب آیا جب پولیس کی جانب سے حریم کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ننی حریم کے قتل میں ملوث خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق گرفتار کی گئی خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون کی بچی حریم کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی بلکہ بچی کے چچا کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے بچی حریم کو قتل کیا تھا۔

کوہاٹ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حریم کے قتل میں ملوث خاتون اور حریم کے چچا کے درمیان ہونے والے گھریلو تنازعے کی معلومات اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں اور کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف ڈی پی او سہیل خالد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچی کی فرانزک رپورٹ آچکی ہیں جس میں واضح ہے کہ بچی کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں کی گئی بلکہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کرسانس روک کر بچی کو قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ننھی بچی حریم کی لاش گزشتہ دنوں کوہاٹ کے نالے سے ملی تھی۔ ابتدائی رپورٹس میں یہ کہا جا رہا تھا کہ بچی نالے میں کسی طرح غلطی سے نالے میں گری تھی اور ڈوبنے کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوگیا تھی مگر ابتدائی پوسٹ مارٹم اور رپورٹس کے مطابق بچی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا پھر اس کے بعد اس کا قتل کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *