ملک میں پیٹرولیم بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ذاخائر محفوظ نہ کرسکیں
جسکی وجہ سے ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بہت بار وارننگ دی کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اپنے پاس محفوظ کریں لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان وارننگز کو ہوا میں اُڑا دیاجس کے بعد اب ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
ذرائع کے مطابق کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ لائسنس نہ رکھنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔
وارننگ کے مطابق تمام کمپنیاں 20 روز کا پٹرول ذخیرہ رکھنے کی پابند ہیں، ذخیرہ 20 روز کا نہ ہوا تو کارروائی ہوگی
ذرائع نے کہا ہے کہ پٹرول کا 2 لاکھ 97 ہزار 882 میٹرک ٹن کا ذخیرہ موجود ہے، جو کہ 12 روز کی ملکی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے، جب کہ اس وقت ڈیزل کا 17 روز کا ذخیرہ موجود ہے، جو 3 لاکھ 64 ہزار میٹرک ٹن اسٹاک پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں پٹرول بحران سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا، جس پر وزیر اعظم نے ندیم بابر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑنے کی ہدایت کر دی تھی۔