مشتعل خاتون نے جج کو پرس دے مارا

مشتعل خاتون نے جج کو پرس دے مارا

راولپنڈی میں اک سماعت کے دوران عورت نے جج کو ہینڈ پرس دے مارا

تفصیلات کے مطابق سول جج نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی جس پر مدعیہ مشتعل ہو گئی اور جج سردار عمر حسن کو پرس دے مارا اس کے علاوہ سخت جملوں کا بھی استعمال کیا فائلیں اٹھا کر جج پر اچھال دیں اس ساری کاروائی پر جج سماعت ادھوری چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے

خاتون کی اشتعال انگیزی پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور خاتون کو گرقتار کر لیا گیا . بعدازاں خاتون پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ مدعیہ عورت نے ریڈر سے پوچھا کہ کیس کی کیا کاروائی ہوئی جس پر انہیں بتایا گیا کہ ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے خاتون بھڑک اٹھی اور بدتمیزیاں گالم گلوچ شروع کر دی جج کو بھی گالیاں دیں اور اپنا پرس جج کو مار دیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *