تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا اجلاس کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ پورے ملک میں کورونا نہیں ہے لہذا صرف کورونا سے متاثرہ اضلاع میں آٹھویں تک اسکول 28 اپریل تک بند رہیں گے 28 اپریل کو دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں جائزہ لیا جاے گا کہ سکول عید تک بند رہیں گے یا عید سے پہلے کھول دییے جائیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو یہ اختیار ہے کہ وہ فیصلہ کریں کن اضلاع میں سکول اور یونیورسٹیز بند رہیں گی کالجز سے متعلق انہوں نے بتایا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے 19 اپریل سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گےان کے لیے مکمل ایس و پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جاے گا اور وہ تعلیمی اداروں میں آکر امتحانات کی تیاری کریں گے
نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات کے متعلق انہوں نے بتایا کہ 9 سے 12 ویں جماعت کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گے یعنی 24 مئی سے شروع ہوں گے اور سخت ایس و پیز کے تحت لیے جائیں گے
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے چونکہ امتحانات تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اے لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز بھی کورونا سے متاثرہ اضلاع میں بند رہیں گی اور آن لائن کلاسز کے ذریعے ہی تدریسی عمل جاری رہے گا