کورونا سے بچاؤ کے لیے نیند کتنی اہم ہے ؟؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

کورونا سے بچاؤ کے لیے نیند کتنی اہم ہے ؟؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ایک صحت مند زندگی اور بھرپور دن کے لیے سونا بہت اہم ہے بھرپور نیند جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کا اہم محرک ہے .

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھرپور نیند کورونا کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے رات میں ایک گھنٹہ اضافی نیند لینے سے کورونا کے خطرات کو 12 فیصد کم کیا جا سکتا ہے نیند میں کمی سے جسم مسائل کا شکار ہو جاتا ہے اس کے علاوہ وہ لوگ جو گہری نیند لینے میں ناکام رہتے ہیں ان میں وائرس کا غلبہ پانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس تحقیق میں اندازہ لگایا گیا کہ کورونا وباء کا شکار وہ افراد جنہوں نے بیماری میں مبتلا ہونے سے قبل بھرپور نیند نہیں لی تھی ان کے لیے یہ ویکسین بہت نقصان دہ عمل ہے

ایک میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ اہم ہے کہ مریض اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نیند کو ترجیح دیں کیونکہ انکا ماننا ہے کہ مکمل نیند ہمارے جسم کو تقویت دیتی ہے اور کورونا ویکسین کے ردعمل کو بہتر بناتی ہے

نیند بہتر کرنے کا نسخہ کیا ہے آئیے جانتے ہیں

1- لیپ ٹاپ اور موبائل فون کی ہماری زندگی میں مداخلت بڑھ گئ ہے جس کے باعث ہم نیند لینے کے اوقات میں ان آلات کے استعمال میں محو رہتے ہیں ان آلات کے استعمال کی وجہ سے نیند پیدا کرنے والا ہارمون صحیح طرح کام نہیں کرپاتا لہذا اچھی نیند کے لیے ان آلات کا استعمال کم کریں

2-اچھی نیند کے لیے ہر روز ایک ہی وقت ہر سونا بہت اہم ہے

3- کمرے میں ٹھنڈک رکھی جاۓ آرام دہ ماحول اور پرسکون جگہ نیند میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

4- ورزش کو اپنی زندگی کا جزو بنائیں یہ نیند میں مددگار ہے

5-چاے کافی اور ٹھنڈے مشروبات شام میں پینے سے گریز کریں یہ دیر تک اثر رکھتے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *