خدا کا خوف کرو ، غلام سرور خان اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

خدا کا خوف کرو ، غلام سرور خان اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

آج قومی اسمبلی میں زرعی مصنوعات کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی اسپیکر اسد قیصر نے کی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ہو کر بھی بے بس ہوں وہاں ہماری بات نہیں سنی جاتی کابینہ میں بھی بزنس مین کی بات سنی جاتی ہے حکومت نے اڑھائی سال سے زراعت کو ریلیف نہیں دیا امپورٹڈ گندم کی قیمت 2400 روپے فی من ہے
زمیندار کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے جبکہ سندھ کا ریٹ حقیقت پر مبنی ہے

انکا کہنا تھا کہ ڈی اے پی کی قیمت 500 ہے خدا کا خوف کرو آجکل کا موسم گندم پر اثر کرتا ہے گندم کی پیداوار کم ہو رہی یےکابینہ میں ہو کر بھی بے بس ہوں وہاں ہماری بات نہیں سنی جاتی کابینہ میں بھی بزنس مین کی بات سنی جاتی ہے

محمد فاروق اعظم ملک نے پرشکوہ انداز میں کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران کام کریں یا نہ کریں ہمارا فون تو اٹھا لیا کریں دفتر جائیں تو وہ سلوک کیا جاتا ہے کہ جیسے اسمبلی ابھی ختم ہونے والی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *