ذرائع کے مطابق مریم نواز کی طبیعت خراب ہو گئ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہےمریم نواز کو شدید گلے درد کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے کورونا ٹیسٹ تجویز کیا ہے
تفصیلات کے مطابق اب مریم نواز کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا الللہ تاڑر نے کہا کہ مریم نواز اس وقت زیرعلاج ہیں جونہی ان کی طبیعت بہتر ہو گی وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی .
خیال رہے کہ مریم نواز 2 اپریل سے بیمار ہیں ان کی طبیعت بہتر ہوگئی تھی بخار بھی کم ہوا تھا اور گلہ درد بھی کم ہو گیا تھا لیکن آج پھر ان کی اچانک طبیعت بگڑ گئ ہے ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے
خیال ریے کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی طبیعت خرابی کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں