ملکی ہوا میں نمی کی مقدار کم ہونے سے ناک سے خون بہنے کھانسی سانس میں کمی اور ہونٹ پھٹنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں جسکو ہوا میں آلودگی بڑھنے سے مشروط کیا گیا ہے جس پر ماہرین صحت کی رائے سامنے آگئی ہے
ماہر موسمیات ڈاکٹر ظہیربابر نے بتایا کہ گذشتہ چند روز سے خشک و گردآلود ہواؤں کا جو سلسلہ چل رہا تھا وہ آج سے تھم جائے گا۔
چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ابراہیم نے بتایا کہ خشک و گرم ہوا چلنے سے ناک کی اندرونی سطح و ہونٹ خشک ہوجاتی ہے، ناک خشک ہونے سے خون نکل آتا ہے اور ہونٹ بھی پھٹ جاتے ہیں
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ناک سے خون بہنے یا ہونٹ پھٹنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہوا زہریلی ہوچکی ہے، بلکہ اس کی وجہ صرف ہوا میں نمی نہ ہونا اور گرمی سے ہے۔
انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوۓ کہا کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں بھاپ لیں اور ویسلین استعمال کریں ناک کو تر رکھیں