بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض نہیں ہوسکتے ہیں
2018 میں شروع ہونے والی دھاندلی آج بھی جاری ہے نیب کے ذریعے ہمارے نمائندوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ صرف پبجاب ہی نہیں ڈسکہ کی طرح ملک بھر میں شفافیت لائی جائے
نیب کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دنیا کے اداروں کے مطابق نیب پکڑا گیا ہے، نیب کو سزا ہوئی ہے، قصوروار نیب ہے
بلاول نے کہا کہ دو وزرائے خزانہ بدلے گئے لیکن تبدیلی نہیں آئی،پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پیٹرول اسکینڈل کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں، عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے ندیم بابر کو بکرا بنایا
بلاول نے کہا کہ دعا ہے کہ مریم اور مولانا فضل الرحمان جلد صحتیاب ہوں اور ہم مل کر حکومت کا مقابلہ کرسکیں مریم نوازسے اچھے تعلقات ہیں، میں نہیں چاہتا کسی سوال کے جواب پر بات خراب ہو