این اے 75 ڈسکہ ۔۔۔ الیکشن ہوں گے یا نہیں عدالت نے فیصلہ کردیا

این اے 75 ڈسکہ ۔۔۔ الیکشن ہوں گے یا نہیں عدالت نے فیصلہ کردیا

آج این اے 75 ڈسکہ کیس کی سماعت ہوئی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی اور ضمنی الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر قانون کی خلاف ورزیاں ہوئیں اور فائرنگ سے دو افراد قتل ہوۓ الیکشن کمیشن مناسب اقدام کرنے میں ناکام رہا جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ حکام اعلی نے ہمارے فون نہیں سنے اس کے علاوہ 130 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی
جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکام شفاف انتخابات کرانا ہے پریزائیڈ افسران جس نے بھی غائب کیے اس سے انتخابی عمل کو دھچکا لگا

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اٹھارہ مارچ کو ڈسکہ انتخاب دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا میں تاہم بعد میں یہ تاریخ بڑھا کر 10 اپریل کردی تھی

سپریم کورٹ نے آج فیصلہ کیا کہ ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کا حکم برقرار رکھا جاۓ پی ٹی آئی اُمیدوار علی اسجد ملہی نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے پر غور کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ آج اس کیس میں الیکشن کمیشن کی جیت ہوئی ہے اور فیصلہ ہمارے خلاف آیا ہے این اے 75 میں ن لیگ کے ساتھ مقابلے کا میدان سجائیں گے اور عوام کی عدالت میں انہیں شکست دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے اس پر کہا کہ آج کے بعد پاکستان میں کوئی دھاندلی کا منصوبہ نہیں بنا سکے گا جو جان سے گئے، جنہوں نے تکلیف اٹھائی، ڈرایا گیا یہ ان سب کی جیت ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *